تازہ ترینعلاقائی

مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں ن لیگ بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کریگی:راؤناصرعلی خاں

rao nasirلاہور(پریس ریلیز) بلدیاتی انتخابات پارٹی سطح پرہونے سے پاکستان مسلم لیگ ن مزیدمضبوط ہوگی پاکستان مسلم لیگ ن کوبلدیاتی انتخابات میں عوام کی حمایت حاصل ہے۔ان خیالات کا اظہارممتاز تاجر رہنماء اورچیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور رہنما راؤناصرعلی خان مئیو،صدر لیبرونگ لاہور چوہدری شہزاد انور اور میڈیا ایڈوائزر لاہور امتیاز علی شاکر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں پاکستان مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن میں ملک بھرسے کلین سویپ کریگی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی پالیسیوں سے ملک کوآگے بڑھنے اورترقی کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی اورصوبائی حکومت نے عوامی خدمت کی مثال قائم کی ہے لوڈشیڈنگ ختم ہوچکی ہے جبکہ دیگرمسائل ترجیح بنیادوں پرحل ہورہے ہیں اوراب بلدیاتی الیکشن کرواکرحکومت عوام سے کیے گئے اپنے وعدے کی تکمیل کررہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت ایک عزم مسلسل کے ساتھ ان مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اپنی حب الوطنی اورعوام دوستی کے جذبے سے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت ان مسائل کی خلاف جنگ ضرور جیتے گی اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ملک کودرپیش چیلنج سخت فیصلوں کے متقاضی ہیں اورپاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت جرات کیساتھ فیصلے کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button