پاکستانتازہ ترین

جماعت اسلامی کی ن لیگ کے نگراں وزیراعظم کے ناموں کی حمایت

jamat e islamiلاہور(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی نے جسٹس ناصر اسلم زاہد، شاکر اللہ جان کے ناموں کی نگران وزیراعظم کے لئے حمایت کردی، لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف چودھری نثار علی خان کی جانب سے پیش کئے گئے ناموں پر آج اپنا موقف دے گی۔ لاہورپریس کلب میں جماعت اسلامی خواتین ونگ کی تقریب سے خطاب میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ القاعدہ، طالبان،لشکر جھنگوی کا مسئلہ نہیں، مسئلہ بے قاعدگیوں اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کا ہے۔ جماعت اسلامی نے اپنے منشور میں کاروکاری، وٹہ سٹہ، قرآن سے شادی جیسی غیرشرعی رسومات کے خاتمے کا قوم سے وعدہ کیا ہے، جماعت اسلامی اپنی شناخت اور انتخابی نشان کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی۔ملک بھر میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ الیکشن ہر صورت ہوں گے، عوام الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی ہتھکنڈا برداشت نہیں کریں گے، ہر بار انتخابات سے پہلے اسٹیبلشمنٹ اور بیرونی ہاتھ غیریقینی کی کیفیت پیدا کردیتے ہیں، سیاسی جماعتیں بھی آرٹیکل 62 اور 63 پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button