پاکستانتازہ ترین

فوج کو سیاست میں مداخلت کا حق نہیں، جماعت اسلامی

liqatلاہور(نمائندہ پاک نیوز)جماعت اسلامی اپنے امیر منور حسن کے بیان پر ڈٹ گئی ہے اور معافی سے انکار کرتے ہوئے فوج کو سیاست سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ منصورہ میں جاری اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ فوج کو حق نہیں کہ کسی سیاسی جماعت سے براہ راست جواب طلب کر سکے اور سیاسی معاملات میں مداخلت کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپر دیر اور سلالہ واقعات کی مذمت کرتے ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہا نیٹو سپلائی روکنے کی بجائے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ فوجی آمر کی پالیسی کو تسلیم نہ کیا جائے۔ بلوچ نے صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button