تازہ ترینعلاقائی

بچی کی دھاتی ڈورسے موت حادثہ نہیں قتل عمدہے ۔ناصراقبال خان

nasir iqbalلاہور(پریس ریلیز )ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدرپنجاب محمدیونس ملک ،نائب صدورپنجاب شیخ طلا ل امجد،احدحنیف ، صدرچنیوٹ راناشہزاد ٹیپو،صدرفیصل آبادچودھری ندیم مصطفی اور نائب صدور لاہور مہران اجمل خان نے کہا ہے کہ معصوم بچی کی ڈورسے موت کوئی حادثہ نہیں بلکہ قتل عمدہے ۔دھاتی ڈوربنانے ،بیچنے اوراستعمال کرنیوالے تینوں قاتل اورقرارواقعی سزاکے مستحق ہیں۔سبزہ زارمیں دھاتی ڈورپھرنے سے معصو م بچی کاجاں بحق ہوناقومی المیہ ہے۔تعجب ہے آئے روز اس قسم کے دلخراش واقعات رونماہونے کے باوجود کچھ بے ضمیر اوردرندہ صفت عناصر معصوم بچوں اوربیگناہ شہریوں کے گلے کاٹ رہے ہیں۔جولوگ اپنے اڑوس پڑوس میں دھارتی ڈوراستعمال ہونے کے باوجودان کی بازپرس یا متعلقہ پولیس کواطلاع نہیں کرتے وہ بھی اخلاقی طورپرشریک جرم ہیں۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ دھاتی ڈورکے ساتھ ساتھ پتنگ سازی اورپتنگ بازی پرمستقل پابندی کویقینی بنانے کیلئے سخت قانون سازی کی جائے ورنہ معصوم بچوں کاقتل عام ہوتارہے گا۔دنیاکاکوئی مہذب معاشرہ اس قسم کی خونیں سرگرمیوں کامتحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ جس معاشرے کے افرادایک دوسرے کے دکھ کواپنا دکھ سمجھنا اورآنسوپونچھناچھوڑدیں وہ معاشرے فناہوجاتے ہیں۔اگرعوام نے قاتل ڈورکیخلاف مزاحمت نہ کی توخدانخواستہ اس قسم کی اندوہناک سانحہ کسی کے ساتھ بھی پیش آسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہرکام پولیس پرنہیں چھوڑاجاسکتا، لوگ اپنے اپنے گلی محلے میں پتنگ سازوں ،پتنگ فروشوں اورپتنگ بازوں کامحاسبہ کریں ورنہ روزقیامت ہم سب کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ینگ ڈاکٹرز نے حکومت پنجاب کو گٹھنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker