پاکستانتازہ ترین

حقانی نیٹ ورک کے اہم رکن ناصرالدین حقانی کااسلام آباد قتل

df پشاور(ڈیسک رپورٹر) حقانی نیٹ ورک کے اہم رکن ناصرالدین حقانی کو پاکستان میں نامعلوم مقام پر قتل کردیاگیاہے جس کی تصدیق تحریک طالبان نے کردی ہے ۔ طالبان ذرائع کے مطابق حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی کے چوتھے بیٹے ناصرالدین حقانی کو قتل کردیاگیاہے جبکہ تین بیٹے پہلے ہی امریکی فوجیوں کے ہاتھوں مارے جاچکے ہیں ۔ طالبان کے مطابق ناصرالدین حقانی کی نمازجنازہ منگل کی شام چار بجے میرانشاہ میں اداکی جائے گی ۔ ذرائع نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایاکہ ناصرالدین حقانی کو پاکستان میں ہی قتل کیاگیاہے ۔مقامی میڈیا کے مطابق رات گئے اسلام آبادمیںدوموٹرسائیکل سواروں نے ناصرالدین حقانی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ مارے گئے ہیں ۔ یادرہے کہ ناصرالدین حقانی اپنے نیٹ ورک کے مالی معاملات کو بھی دیکھتے تھے جبکہ اُن کے تین بھائی پہلے ہی امریکیوں کے ہاتھوں مارے جاچکے ہیں ۔جلال الدین حقانی سعودی یونین اور امریکہ کے خلاف لڑے تھے اور امریکہ نے اُن کے اثاثے بھی منجمد کررکھے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button