تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:بلدیاتی انتخابات، سینکڑو ں امیدواروں نےعوام سےرابطے شروع کردیے

electionبھائی پھیرو(نامہ نگار) بلدیاتی انتخابات شروع ہوتے ہی سینکڑو ں امیدواروں نے عوام سے رابطے شروع کردیے،ڈیرے آباد،ووٹروں کی موجیں۔بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی علاقہ بھر میں امیدوار کھمبیوں کی طرح اگ آئے ہیں اور جگہ جگہ اشتہار بازی شروع ہو چکی ہے۔دیواروں پر چاکنگ کرکے قانون کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔امیدواروں نے ڈیرے کھول کر ووٹروں کے ناز نخرے اٹھانا شروع کر رکھے ہیں ۔مسلم لیگ،،ن،،کو جماعتی الیکشن کے اعلان پر اپنے امیدواروں کے چناؤمیں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان متحد ہونے کیلیے رابطوں میں تیزی آچکی ہے۔چار جماعتی اتحاد میں جماعت اسلامی،پی پی پی،تحریک انساف اور مسلم لیگ ،،ق،،شامل ہیں جو حکمران پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button