تازہ ترینعلاقائی

لاہور:پولیو کےخاتمہ کے لئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے،ڈی سی او

downloadاوکاڑہ(محمدمظہررشید) ڈسٹرکٹ آفیسر کو آرڈینیشن اللہ یار ڈھکو نے کہاہے کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں والدین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا تعاون بے حد ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اطہر،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شکیل انجم رامے اور دیگر متعلقہ افسران ے شرکت کی ۔ڈی او سی نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ صحت اور متعلقہ محکمے بھر پور اقدامات کریں۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم 18نومبر 2013سے شروع ہو گی اس تین روزہ مہم میں ضلع کے پانچ لاکھ گیارہ ہزار تین سو 36پانچ سال تک کی کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔اس مقصد کے لئے 365موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اس مہم کے دورا ن محکمہ صحت کا عملہ گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button