تازہ ترینعلاقائی

واپڈا بھائی پھیرو کی بجلی چوری کی خبر یں اور ٹی وی چینل پر سٹوری چلانے پرمقامی صحافیوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں

wapdaبھائی پھیرو(نامہ نگار) واپڈا بھائی پھیرو کی بجلی چوری کی خبر یں اور ٹی وی چینل پر سٹوری چلانے پرمقامی صحافیوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں ،تین صحافیوں اور ان کے بھائیوں کے میٹر اتار کر میٹر ریڈروں کی مقامی صحافیوں اور انکے اہل خانہ کو گھر میں داخل ہو کر سنگین نتائج کی دھمکیاں، اگر ہمارے خلاف خبریں چلاؤ گے تو ہم ایسے ہی انتقام لیں گے ۔میٹر ریڈران۔تفصیلات کے مطابق ۔ چند روز قبل مقامی صحا فیوں نے واپڈا کے خلاف بجلی چوری کروانے کی حقائق پر مبنی خبریں اخبارات میں شائع کرنے اور نجی چینل میں چلانے پر واپڈا کے اہلکاروں نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز مقامی صحافیوں اور ان کے بھائیوں کے بجلی کے میٹر کاٹ کر ان کو اندھیروں میں دھکیل دیا اور گھر میں داخل ہو کر صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اگر تم لوگ ہمارے خلاف خبریں شائع کروگے اور ہماری کرپشن کو نجی ٹی وی چینل پر اچھالوگے تو ہم تمھارے اور تمھارے رشتہ داروں سے اسی طرح انتقام لیں گے اہل علاقہ اور صحافی تنظیموں کا شدید احتجاج اور چیئر مین واپڈا،جی ایم واپڈا سے ذمہ داران کے خلاف فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کو نوکریوں سے برخواست کرنے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button