تازہ ترینعلاقائی

جمبربلدیاتی الیکشن،خوردوکلاں میں ن لیگ پریشان ،چئیرمین شپ کےلیے کئی امیدوارآمنے سامنے

jamberجمبر(نامہ نگار) بلدیاتی الیکشن کی گہماگہمی نے جمبر خورد و کلاں میں بھی ہلچل مچا دی۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانےکے لیے سیاسی پارٹیوں کے علاوہ آزادامیدوار بھی میدان میں آگئے۔ جمبر خورد سےچئیرمین کے لیے مسلم لیگ ق کی طرف سے ریاض خانزادہ،مسلم لیگ ن کی طرف سے ذوالقرنین عرف نونی خانزادہ،تحریک انصاف سے رانا صداقت ،ایس پی گروپ سے راؤ مجیب الرحمن اور آزاد امیدوار راناافضل بطور امیدوار کاغذات جمع کرا رہے ہیں۔ جمبر کلا ں سے مسلم لیگ ن کی طرف رانا عبدالکریم، مسلم لیگ ق کی طرف سے چوہدری غفاراور بہت سے آزاد امیدوار میدان میں آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سبی:ریلوے مسافروں کو ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے،ڈی ٹی او ریلوے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker