پاکستانتازہ ترین

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کا بل مسترد

chief justiceاسلام آباد(بیوروچیف)حکومت نے چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ترمیمی بل کی مخالفت کردی۔ قومی اسملبی کااجلاس سپیکرسردارایازصادق کی صدارت میں جاری ہے،اجلاس کے آغاز پر تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شیریں مزاری نے بین الاقوامی معاہدوں کی پارلیمنٹ سے توثیق کوضروری قراردینے کا بل ایوان میں پیش کیا جس کی حکومت نے مخالفت نہیں کی جبکہ ایم کیو ایم ایم کے رکن اسمبلی سلمان بلوچ نے ضابطہ فوجداری کا بل پیش کیا، ایم کیو ایم نے دوسراترمیمی بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ موذی امراض میں مبتلا مریضوں کو بیت المال سے علاج کیلئے فنڈز دیئے جائیں بعدازاں رکن اسمبلی جمشید دستی نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ترمیمی بل دوہزارتیرہ پیش کیا، جس کی حکومت نے مخالفت کردی۔ جمشید دستی کا کہنا ہے کہ عدلیہ کے تاریخی کارنامے ہیں چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی مدت ملازمت کیلئے عمر کی حد پینسٹھ سے بڑھا کرسڑسٹھ کردی جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button