تازہ ترینعلاقائی

کوہاٹ:اپنی مدد آپ کے تحت محرم الحرام میں جلوسوں کے راستوں کی صفائی مہم شروع

downloadکوہاٹ( ڈسٹرک رپورٹر)یونین کونسل شیرکوٹ میں کمیونٹی آرگنائزیشنز اور عوام متحرک ہو گئے‘ اپنی مدد آپ کے تحت محرم الحرام میں جلوسوں کے راستوں کی خصوصی صفائی مہم شروع‘ صفائی کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کے اقدامات کا انتظار کیے بغیر جلوسوں کی گزرگاہوں سے سال بھر سے پڑی گندگی صاف کرنے کا کام روزانہ کی بنیادوں پر جاری جبکہ علاقہ عوام اور کمیونٹی آرگنائزیشنز کی صفائی مہم میں خصوصی دِلچسپی‘ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی یونین کونسل شیرکوٹ و چکرکوٹ بالا میں کمیونٹی آرگنائزیشن اور علاقہ عوام کے تعاون سے اپنی مدد آپ کے تحت امام حسینؑ کے عزاداروں اور جلوسوں کی گزرگاہوں اور نالیوں کی صفائی کی خصوصی مہم شروع کر دی گئی جس کی نگرانی چیئرمین آئی ڈبلیو او ایثار علی بنگش و ممبران‘ مصالحتی کمیٹی تھانہ استرزئی کے چیئرمین ملک منظر حسین‘ ملک سبط حسن‘ خدائی خدمت گار علی حسن‘ سماجی کارکن فرہاد علی‘ اخلاق حسین‘ آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما رضا علی اور ملک سعادت حسین کر رہے ہیں‘ اس موقع پر چیئرمین اتفاق ویلفیئر آرگنائزیشن ایثار علی بنگش نے کہا کہ محرم الحرام کے تقدس کو دیکھتے ہوئے کمیونٹی آرگنائزیشنز سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ اپنی مدد آپ کے تحت صفائی مہم میں بھی بھرپور دِلچسپی لے رہی ہیں‘ انہوں نے کہا کہ دوسرے علاقوں اور یونین کونسلوں میں علاقہ عوام اور سول سوسائٹی صفائی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور علاقے کے عوام میں صفائی کے متعلق شعور اُجاگر کریں تاکہ نہ صرف محلوں اور گاؤں کی سطح صفائی ہو سکے بلکہ سب سے بڑھ کر محرم الحرام کے دوران کسی بھی دہشت گردی کی مذموم کوشش کا قلع قمع کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button