تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:محرم الحرام کے دوران امن وامان کو برقراررکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک رہے ،صوبائی وزیر

downloadاوکاڑہ(محمدمظہررشید) صوبائی وزیر آبپاشی میاں محمد یاور زمان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن امان کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک رہے اور مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں منعقدہ امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایم پی اے میاں محمد منیر ،ڈی سی او سردار سیف اللہ ڈوگر،ڈی پی او بابر بخت قریشی ،اے ڈی سی شاہد زمان لک،ڈی او سی اللہ یار ڈھکو ،ممبران امن کمیٹی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔میاں محمد یاور زمان نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی غیر متعلقہ شخص جلوس یا مجلس میں شامل نہ ہو ۔ڈی سی او سردار سیف اللہ ڈوگر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں اور ڈی سی او آفس میں قائم کنٹرول روم سے براہ راست جلوسوں کا جائزہ لیا جاسکتا ہے ،ضلعی انٹیلی جینس کمیٹی کی میٹنگ میں خفیہ اداروں سے تبادلہ کیا جا رہا ہے ۔ڈی سی او نے کہا کہ امن امان کے پیش نظر علماء کی زبان بندی اور نظر بندی کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ روکنے کے لئے پولیس کے ساتھ ساتھ رضا کار بھی ڈیوٹی دیں گے۔اور جلوسوں کے راستوں پر کچرا اور ملبہ صاف کر دیا گیا ہے ،ریسکیو1122واپڈا اور میڈیکل سٹاف بمعہ ایمبولینس جلوسوں کے دوران ڈیوٹی پر موجود رہیں گے ۔ڈی سی او نے کہا کہ اہم جلوسوں کی ویڈیو کیمرے سے فلم بھی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع سے وال چاکنگ ختم کر دی گئی ہے اور اشتعال انگیز تقاریر اور قابل اعتراض مواد کی اشاعت پر دفعہ144کے تحت پابندی لگائی گئی ہے ۔ڈی پی او بابر بخت قریزی نے کہا کی پولیس افسران امن امان کو قائم رکھنے کے لئے الرٹ ہیں اور مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button