تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:میرے سابقہ دورصدارت میں وکلاء کی فلاح اوربارکی بہتری کے لیے کام کیے گئے،رائے شفیع

okaraاوکاڑہ (محمدمظہررشید)میرے سابقہ دور میں وکلاء اور بار کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات کو خوب سراہا گیاانشااللہ صدر منتخب ہو کر ہرسال دو ممبران بار کو عمرہ پر بھیجنے کی روایت ڈالیں گے خواتین وکلاء کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہو لت ممکن بنانے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائیں گے ڈسٹرکٹ بار کے ترقیاتی کاموں میں ہمارے گروپ کو نمایاں مقام حاصل رہا ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ رائے محمد شفیع کھرل ایڈووکیٹ نے میاں مختاراحمد ایڈووکیٹ کے چیمبر میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر امیدوار برائے جنرل سیکرٹری سید زاہد حسین بخاری،سینئر نائب صدر کی امیدوار مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ،محمد عمران ایڈووکیٹ ، ایم حمزہ ایڈووکیٹ اور دیگر موجود تھے رائے محمد شفیع کھرل ایڈووکیٹ نے کہا کہ میرے سابقہ دور صدارت میں وکلاء کی فلاح اور بار کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات کو خوب سراہا گیا ڈسٹرکٹ بار کے معزز وکلاء کے بھر پور اصررپر ایک بار پھرصدارت کا امیدوار ہوں میاں مختار احمد کی ایک تجویز کو سراہتے ہوئے انھوں نے وعدہ کیا کہ انشااللہ صدر منتخب ہو کر ہر سال دوممبران بار کو بذریعہ قرعہ اندازی ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے عمرہ پر بھیجنے کی نئی روایت قائم کریں گے رائے محمد شفیع کھرل نے کہا کہ خواتین وکلاء کے لیے ٹرانسپورٹ کا مسلۂ ختم کرنے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائیں گیاانھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کے ترقیاتی کاموں میں ہمارے گروپ کی جانب سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے ہمیشہ بھر پور کردار ادا کیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button