تازہ ترینعلاقائی

ملک جل رہاہے لیکن حکمرانوں کو کو ئی پروا ہ نہیں، لال خان

kharyanکھاریاں(محمد وجیہہ السماء )پاکستان میں جاری دہشت گردی روکنے کے لئے ریاست اور ریاستی ادارے مکمل طو رپر بے بس نظر آ رہے ہیں بلکہ خود دہشت گردی بڑھانے میں ملوث ہیں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ برادی کی سر عام نسل کشی جاری ہے ان خیالات کااظہار تحریک نفاد فقہ جعفریہ پنجاب کے ناظم لاہور چوہدری لال خان نے کھاریاں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ملک جل رہاہے لیکن حکمرانوں کو کو ئی پروا ہ نہیں اور ووٹوں کے لئے سیاسی اور مذہبی جماعتیں کالعدم تنظیموں سے بھی اتحاد کر رہی ہیں چوہدری لال خان نے کہا کہ ہم پاکستان میں دہشت گردی کوئٹہ میں ہزارہ برادی کی نسل کشی کراچی میں قتل عام صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمانڈر سید عابد حسین شاہ، صدر گوجرانوالہ چوہدری محمد اکرم طاہر نے بھی خطا ب کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button