تازہ ترینعلاقائی

جمبر:یونین کونسل جمبرخورد سے پانچ امیدواروں نے چئیرمین کے لیے کاغذات جمع کرادیے

jamberجمبر(نامہ نگار)بلدیاتی الیکشن میں نامی نیشن فارم جمع ہونے کا سلسلہ شروع ہوتے ہی جمبر یونین کونسل سے چئیرمین کے لیے امیدواروں کے کاغذات جمع کرادیے۔ راناحیات گروپ کی طرف سے خانزادہ برادری کی طرف سے ذوالقرنین خانزادہ نے چئیرمین کے لیے کاغذات جمع کرائے۔ جبکہ راناحیات کے ہی گروپ سے آزاد امیدوار کے طور رانا افضل نے بھی نامزدگی فارم جمع کرادیے۔ سردار گروپ کی طرف سے ریاض خانزادہ نے ،ایس پی گروپ کی طرف سے سابقہ ناظم راؤمجیب الرحمٰن اور پی ٹی آئی کی طرف سے رانا صداقت نے بھی کاغذات جمع کرادیے۔ پانچ امیدواروں کے آمنے سامنے آنے سے حلقے کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔ رانا حیات گروپ کی طرف سے دو امیدواروں کے آمنے سامنے آنے کی وجہ سے ن لیگ کے ووٹر پریشان نظرآنے لگے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button