تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:محرم کے مقدس مہینے میں لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پرفاتحہ کے لیے آنے لگے

qabarبہاولنگر (رانا فیصل رحمن سے) محرم الحرام عقیدت واحترام کا مہینہ ہے یکم محرم سے ہی شہریوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کی قبر پر ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کے ساتھ ساتھ قبروں کی تعمیر ومرمت کا خاص اہتمام کرتے ہیں شہر خموشاں میں شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم ہر سال محرم الحرام کے مقدس مہینے میں اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اورمرمت کے لئے یہاں آتے ہیںمحرم الحرام میں آئے ہوئے مردوخواتین کے رش کے باعث نا صرف مٹی اگربتیاں پھولوں کی پتیاں اور دیگر اشیائ ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں مہنگائی کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض چیزیں محرم الحرام سے قبل سستی تھیں مگر محرم کے آغاز سے ہی مہنگی ہو گئیں ہیں محرم کا مہینہ درس دیتا ہے کہ اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیئے ماہ مقدس میں ناجائیز منافہ اور ذخیرہ اندوزی سے پرہیز کیا جائے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے جہاں شہریوں کو زندگی گذارنا مشکل کر دیا ہے وہیں انہیں من ومٹی تلے  اپنے پیاروں کی قبروں کی تازین ومرمت کا کام ناممکن بنا دیا ہے حکومت کو چاہئیے کہ مہنگائی سے ہونے والے اس بے تحاشہ اضافہ کو فل فور کنڑول کرئے تاکہ لوگ اپنے آبا ء و اجداد کی قبروں کی آباد کاری کی اس قدیم روایت کو جاری رکھ سکیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button