پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن کا نیاشیڈول منظور،بلدیاتی انتخابات 2014ءمیں ہوں گے:سپریم کورٹ

electionاسلام آباد (بیوروچیف)سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کو نئے شیڈول کے مطابق انتخابات کرانے کی اجازت دے دی ہے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا نیا شیڈول منظور کرلیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق نیا خط سپریم کورٹ کو ارسال کیا تھا،، جس کے بعد عدالت نے خط کو درخواست میں تبدیل کرکے کیس کی سماعت آج کی۔ نئی درخواست میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے نئی تاریخ تجویز کی گئی تھیں اور انتخابات ملتوی کرانے کی استدعا کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ کی جانب سے فنڈز کی کمی اور دیگر صورت حال کے باعث تاریخوں میں توسیع کی درخواست کی۔ پرنٹنگ کارپوریشن اور سائنسی لیبارٹری نے بھی فنڈز کی فراہمی سے معذرت کرلی تھی۔  نئی درخواست کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ درخواست پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے نئے شیڈول کو منطور کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں توسیع کی منظوری دے دی۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جنوری تک ملتوی کیے گئے ہیں۔ جب کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات فروری میں ہونگے۔ دریں اثنا مجوزہ شیڈول کے مطابق بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد دسمبر میں ہوگا۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 18 جنوری ، جب کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 30 جنوری کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے منظور کیئے گئے الیکشن کمیشن کے نئے شیڈول کے تحت بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات پرانی تاریخ 7 دسمبر پر ہونگے، جب کہ خیبرپختونخوا میں فروری تک بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی:آئی جی سندھ نے خواتین کو ہیلمٹ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker