تازہ ترینعلاقائی

عبدالرزاق ڈار کو مسلم لیگ یوتھ ونگ یونان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا

abdul razaqیونان(پریس ریلیز)عبدالرزاق ڈار کو مسلم لیگ یوتھ ونگ یونان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔پارٹی کے قانون و ضوابط کی خلاف ورزی اور سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی حرکات کی بناء پر مسلم لیگ یوتھ ونگ یونان کے صدر چوہدری خلیل احمد،جنرل سیکرٹری ملک ظہیر اعوان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رانا وقار احمد ،سیکرٹری انفارمیشن یوتھ ونگ عامر چوہدری اور صدر مسلم لیگ نون یونان چوہدری اعجاز احمد سے باہمی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔وائس چیئرمین عبدالرزاق ڈار کواس سے پہلے بھی بارہا اس کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی وجہ سے وارننگ کی گیئ تھی۔لیکن عبدالرزاق ڈار نے ہمیشہ اپنے اس عہدے کا نا جائز استعمال کیا ہے۔اور مسلم لیگ یورپ کے معاملات میں دخل اندازی کر کے انتشار کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔یہی پر ہی بس نہیں بلکہ سینیئر رہنماوں کے بارے بھی غلط اور نازیبا زبان استعمال کی ہے ۔جو کہ انتہائی شرمناک اور غیر اخلاقی ہے۔پارٹی قانون و ضوابط کی تضحیک اور تہزیب و تمدن کے دائرے کی خلاف ورزی کی کسی کو اجازت نہیں۔جنرل سیکرٹری ملک ظہیر اعوان نے مزید وضاحت کرتے ہوے کہا کہ پارٹی میں جو بھی پارٹی ضوابط کی خلاف ورزی کرے گا اسے فی الفور پارٹی سے فارغ کر دیا جائے گا۔۔ہم انشاءاللہ سب ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔پارٹی قانون و ضوابط کی پاسداری کرتے ہووے اور تہزیب و تمدن کے دائرے میں رہتے ہووے پارٹی کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button