تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:بلدیاتی انتخابات،امیدواروں کی جانب سے کا غذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاریِ

downloadبہاولنگر (رانا فیصل رحمن سے)بہاولنگرمیں بلدیاتی انتخابات کیلئے میونسپل کمیٹی کے 47 وارڈز اور 33یونین کونسلوں کی نشستوں کیلئے ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر میں امیدواروں کے کا غذات نامزدگی جمع کر انے کا سلسلہ جاری ہے سینکڑوں امیدواروں کے انتخابی دنگل میں اترنے کی توقع کی جارہی ہے ۔ دوسری جانب سیاسی پارٹیاں پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن) جماعت اسلامی اور تحریک انصاف دیگر اپنے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارنے میں مصروف عمل دیکھائی دے رہی ہیں بہاولنگر میں تیسرے روز بھی کاغذات نامزدگی داخل کروانے کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر بعض امیدوار کاغزات نامزدگی جمع کرواتے ہوئے وہاں موجود اپنے ووٹرز سے ووٹ مانگتے ہوئے نظر آئے جبکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی انتخابات میں ایک دن کی توسیع ہونے کے باعث امیدواروں کو اپنے کوائف اکٹھے کرنے میں جن مشکلات کا سامنا رہا ایک دن کی توسیع ہونے کی وجہ سے ان میں کمی ہونے کی توقع ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button