پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں قومی وطن پارٹی سے اتحاد ختم کردیا

Pakistan-Politics-PTI-ParlimentryPartyMeetingCalls_5-23-2013_102201_lپشاور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں قومی وطن پارٹی سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی وطن پارٹی کے وزرا پر کرپشن کے الزامات کے بعد پارٹی کے چیرمین عمران خان نے صوبائی قیادت کو قومی وطن پارٹی سے اتحاد ختم کرنے کی ہدایت کردی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی سے اتحاد ختم کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پشاور میں ہونے والے  اجلاس کے دوران کرپشن کے الزامات پر قومی وطن پارٹی کے 2 وزرا کو برطرف کردیا تھا جس کے بعد قومی وطن پارٹی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!