پاکستانتازہ ترین

محرم الحرام کے موقع پر80سے زائد شہروں میں موبائل فون سروس بند

moblieاسلام آباد(بیوروچیف) پی ٹی اے نے 80 سے زائد حساس شہروں میں محرم الحرام کے جلسے اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کردی۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق ملک میں محرم الحرام کے موقع پر جلوسوں کے مقامات پر موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔ علاوہ ازیں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر رحیم یارخان اور مظفر گڑھ میں بھی موبائل فون سروس بند کردی گئی۔اس سے قبل ملک کے کئی شہروں میں محرم الحرام کے جلسے اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر آج موبائل فون سروس معطل کردی گئی ،حکومت سندھ کی درخواست پر کراچی، سکھر اور خیرپور کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس بند کر دی گئی۔ کراچی میں مختلف وائرلیس فون سروسز بھی بند ہیں۔ خیبرپختون خوا کے مختلف شہروں میں بھی دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کی گئی ہے۔ پشاور میں کینٹ کے علاقے جبکہ ٹانک اور ڈیرہ اسمٰعیل خان کے مختلف علاقوں میں بھی موبائل فوس سروس معطل ہے۔ پنجاب کے مختلف حساس شہروں میں بھی موبائل فون سروس بند ہونا شروع ہوگئی ہے اورضلعی حکومت کی درخواست پر پاکپتن میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button