تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:وقت کے یزیدوں سے نپٹنے کیلیے فلسفہ حسین پرعمل کرنے کی ضرورت ہے،سردارنورڈوگر

sardar noor dogarبھائی پھیرو(نامہ نگار) وقت کے یزیدوں سے نپٹنے کیلیے فلسفہ حسین پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ظالم اور جابر حکمرانوں سے نجات کیلیے بیعت کے حسینی کردار کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مقامی رہنما سردار نور احمد ڈوگر نے شہادت حسین کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔نواحی گاؤں کامونگل میں کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ آج امریکہ کے غلام حکمران پوری اسلامی دنیا پر مسلط ہیں اور یزید کی طرح زبردستی ووٹ لیکر یہ حکمران عوام پر مسلط ہو جاتے ہیں اور پھر عوام کی آزادی چھین کر قرآن سنت کا قانون نافذ کرنے کی بجائے امریکہ کے قانون پر عمل درآمد کرواتے ہیں اگر عوام امام عالی مقام کی جر آت ،شجاعت اور بہادری کے فلسفے پر عمل کرکے وقت کے یزیدوں کو ووٹ نہ دیں اور نیک،صالح اور خدا سے ڈرنے والوں کو حکمران بنائیں تو ہم امریکہ اور اسکے غلاموں کی غلامی سے نجات پا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button