تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:میٹرک کے طالب علم نے نگران کی دوڑیں لگوادیں

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)میٹرک کے طالب علم نے نگران کی دوڑیں لگوادیں، میٹرک کے امتحان کی جوابی کاپی لے کر فرار ہوگیا، نگران جوابی کاپی حاصل کرنے طالب علم کے گھر پہنچ گیا ترلے کئے منتیں کیں مگر طالب علم نے جوابی کاپی نہ دی۔نگران کی رپورٹ پر طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر44 جی ڈی کا رہائشی طالب علم محمد ساجد گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول اوکاڑہ سٹی میں زیر رول نمبر256257میٹرک کا امتحان دے رہا تھا جو امتحان میں پرچہ حل کرتے کرتے جوابی کاپی لے کر ہال سے فرار ہوگیا نگران محمد عباس نے اسے پکڑنے اور جوابی کاپی حاصل کرنے کیلئے تعاقب کیا مگر طالب علم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا نگران محمد عباس طالب علم کے گھر پہنچ گیا اور اس کی منت سماجت کی کہ وہ امتحان کی جوابی کاپی دے دے مگر طالب علم نے جوابی کاپی نہ دی پولیس نے نگران محمد عباس کی رپورٹ پر طالب علم کے خلاف بورڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا#

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button