تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:مختلف مقامات سے دو بہنوں سمیت تین لڑکیوں اوردو افراد اغواء

okaraاوکاڑہ (نمائندہ خصوصی)اوکاڑہ کے نواح میں مختلف مقامات سے دو بہنوں سمیت تین لڑکیوں اور دو افراد کو اغواء کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہباز پارک اوکاڑہ کے رہائشی احمد یار کی دو بیٹیوں(ر) اور (ص) کو ملزمان عامر، امتیاز وغیرہ زبردستی اغواء کرکے لے گئے ملزمان اس کے گھر سے46ہزار روپے نقدی اور ڈیڑھ تولے طلائی زیورات بھی چوری کرکے لے گئے۔ نواحی قصبہ سوارا سنگھ کے رہائشی رشید احمد کی بیٹی(س) کو ملزمان محمد طفیل، محمد رشیدوغیرہ اغواء کرکے لے گئے۔ اٹھوال خالصہ کے رہائشی محمد یار کے بیٹے محمد اکرام کو ملزمان رستم، آصف وغیرہ9افراد اغواء کرکے لے گئے۔ بصیر پور کے رہائشی جاوید اقبال کے تایا زاد بھائی بشارت کو ملزمان محمد رفیق، غلام دستگیر وغیرہ اغواء کرکے لے گئے،پولیس نے مقدمات درج کرلئے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button