تازہ ترینکھیل

پاکستان نے شکست کا ’میڈل ‘ پھر جیت لیا ،جنوبی افریقہ نے ٹی 20 بھی فتح کرلی

Pak-vs-Saدبئی (نمائندہ سپورٹس)جنوبی افریقہ نے پاکستان کو  چھ  ر نز سے شکست دے کر دومیچوں پر مشتمل سیریز اپنے نام کر لی ۔۔۔ غیر معیاری امپائرنگ نے پاکستان کی شکست میں اہم کردار ادا کیا۔دبئی کے اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔۔میچ میں پاکستان کی غیر معیاری فیلڈنگ کا پروٹیز بلے بازوں نے بھر پور فائدہ اٹھایا  اورپانچ وکٹ پر ایک سو پچاس رنز بنائے۔ ہاشم آملہ اور فاف ڈو پیلیسی کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں  اٹہتر رنز بنے ۔ ایک سو پندرہ کے مجموعی اسکور پر ہاشم آملا اڑتالیس رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ اڑتالیس گیندوں کا سامنے کرنے والے ڈو پلیسی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹھاون رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے سعید اجمل نے تین اور سہیل تنویر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں ناصر جمشید اور احمد شہزاد نے انتالیس رنز کا شاندار آغاز فراہم کردیا۔ احمد شہزاد پارنیل کی بال پر اکیس رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ مجموعی اسکور میں اضافہ کیے بغیر ہی کپتان محمد حفیظ صفر پر امپائر ضمیر حیدر کے غلط فیصلے کی بھینٹ چڑ گئے۔ دوسری وکٹ گرنے کے بعد پاکستانی وکٹیں وقفے وقفے سے گرنے لگیں۔ صہیب مقصود سینتیس ، شعیب ملک پندرہ، شاہد آفریدی چودہ، عمر اکمل نے گیارہ رنزبنائے۔ پارنیل نے تین  عمران طاہر اور ڈیل اسٹین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ مین آف دی میچ کا ایوارڈ فاف ڈو پلیسی کو دیا گیا۔ سیریز میں شکست کے بعد پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی کے بعد دوسرے سے چوتھی پوزیشن پر آگیا ۔۔۔ جبکہ جنوبی افریقہ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button