تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو اورگردونواح میں یوم شہادت حسین نہایت عقیدت و احترام سے پر امن طور پر منایا گیا

matamبھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو اور گردونواح میںیوم شہادت حسین نہایت عقیدت و احترام سے پر امن طور پر منایا گیا۔بھائی پھیرو شہر میں امام عالی مقام کی یاد میں علم اور تعزیہ کے جلوس نکالے گئے۔ ذاکرین نے نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کی جبکہ علما نے سید الشہداکے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو ،جمبر،کامونگل،، اور گردونواح میں عاشورہ محرم عقیدت اور احترام سے منایا گیا۔امام عالی مقام کی یاد میں زوالجناح، علم اور تعزیہ کاجلوس مرکزی امام بارگاہ حسینیہ سجادیہ سے نکالا گیا۔جلوس اپنے مقررہ راستوں پر چلتا ہوا شام کو پر امن طور پر ختم ہوگیاراستے میں ذاکرین نے مرثیہ خوانی اورنوحہ خوانی کی ،ماتمی ٹولیوں نے زنجیر کنی کی ،جبکہ علما نے سید الشہداکے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی۔ راستے میں کربلاکے پیاسوں کی یاد میں پانی کی سبیلیں لگائی گئیں۔شام کو مجلس شام غریباں منعقد ہوئیں۔مکتب اہلسنت کی کئی مساجد میں امام عالی مقام اور کربلا کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے جلسے اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔مسجد انوار غوثیہ میں ایک شہادت کانفرنس سے مولانا غلام حسن نورانی،مولانا محمد افضل نقشبندی ،شیخ مشتاق نورانی،اسداللہ حیدر نورانی،اور دیگر نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button