تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:تنظیم اساتذہ پاکستان نے گریڈ 16کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنیکا حکومت پنجاب کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا

hujraحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)تنظیم اساتذہ پاکستان نے گریڈ سولہ کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنیکا حکومت پنجاب کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا ،پنجاب حکومت نے ملازمین کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل کر نیکا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ،ہم اسے کنٹریکٹ ملازمین پر لٹکتی تلوار تصور کرتے ہیں صدر تنظیم اساتذہ پاکستان تحصیل دیپالپور کی پر یس کانفرنس ۔تنظیم اساتذہ پاکستان تحصیل دیپالپور کے صدر امجد علی نے سینئر اساتذہ محمد شفیق ،صفدر جاوید ،حفیظ خاں ،اور عمران علی کے ہمراہ حجرہ پریس کلب رجسٹرڈ میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ حکومت پنجاب نے گریڈ سولہ کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کا جو نوٹیفکیشن نمبری S&GAD5-3/2013)DS(O&M))یکم مارچ 2013 ء کو جاری کیا ہے جس میں ملازمین کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل کرنیکی شق رکھی گئی جسے تنظیم اساتذہ پاکستان مسترد کرتی ہے جوکہ 2009 ء کے بعد سرکاری ملازمت حاصل کرنے والوں کے ساتھ سخت زیادتی ہے انھوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے سرپر لٹکتی ہوئی تلوار کو ختم کیا جائے اور دس ستمبر 2011 ء کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یقینی بناکر گریڈ سولہ ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button