تازہ ترینعلاقائی

للیانی:سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر ایس ایچ او نصراللہ بھٹی کو خراج تحسین

kasurمصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر ایس ایچ او نصراللہ بھٹی کو خراج تحسین۔ جس طرح ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نے دن رات ذمہ داری سے سیکورٹی کے انتظامات کو کنٹرول کیا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کرنے پر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے کہا کہ ہم ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض ادا کئے اور خود دن رات محرم الحرام کے جلوسوں کی نگرانی کرتے رہے۔ خاور عباس کھوکھر، سید اسرار احمد زیدی، سید عمران حسین شاہ، سید اویس علی عسکری، سید محمد علی عسکری ودیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ایس ایچ او تھانہ مصطفی آبادنصراللہ بھٹی نے دن رات ذمہ داری سے سیکورٹی کے انتظامات کو کنٹرول کیا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button