پاکستانتازہ ترین

بنوں،فورسزقافلےپرخودکش حملہ،4اہلکارزخمی،حملہ آورکے3ساتھی گرفتار

bannuبنوں(ڈیسک رپورٹر) ایف آر بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملے کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہل کاروں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد بنوں کوپاٹ روڈ کو سیل کردیا گیا۔  دہشت گردوں کی جانب سے ایک اور بزدلانہ وار کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ کوہاٹ سے بنوں جا رہا تھا، بنوں میں دریائے کرم پل کے سامنے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔  خود کش حملے کے نتیجے میں 4 اہل کاروں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد علاقے کو سیل کردیا گیا۔ پل کو دونوں جانب سے بند کردیا گیا ہے،جب کہ زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جائے واقعہ سے خودکش حملہ آور کے اعضاء مل گئے ہیں۔ بعد ازاں علاقے میں فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران اہل کاروں نے خود کش حملہ آور کے تین ساتھیوں کو اسلحہ اور گولا بارود سمیت گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button