پاکستانتازہ ترین

سانحہ راول پنڈی،وزیراعلیٰ پنجاب نے عدالتی تحقیقات کا حکم دیدیا

shahbaz sharifلاہور (ڈیسک رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راول پنڈی واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ کسی سینیر جج سے واقعہ کی تحقیقات کرائیں۔ واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ امن سے رہیں اور صبر کا دامن تھامے رکھیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ راول پنڈی میں جاں بحق ہونے والے افراد کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ قاتلوں کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، راول پنڈی کے سانحہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ وزیراعلیٰ نے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور مرحومین کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button