تازہ ترینعلاقائی

سانحہ راولپنڈی کیخلاف مشتعل افراد نے بازار بند کرادیئے

rawalpindiincident-roadclosed-markets_11-18-2013_126844_lراولپنڈی(نمائندہ خصوصی)سانحہ راولپنڈی کے خلاف مشتعل افراد نے مظاہرہ کیا ہے جس کے بعد دکانیں بھی بند کرادی ہیں ، مشتعل افراد کی جانب سے مظاہرے کے بعد مری روڈ پر تاجر دکانیں بند کر کے باہر بیٹھ گئے ہیں۔مظاہرین نے راجابازار،باڑامارکیٹ،سبزی منڈی،اردوبازار،صرافہ مارکیٹ سمیت کئی بازار بند کرادیئے ہیں۔مظاہرین کی بڑی تعداد کی آمد کے بعد چوک فوارہ اوراردگردکے علاقوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ کشیدہ صورت حال کے بعد راولپنڈی چوک فوارہ میں عام افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے جبکہ فوج بھی تعینات ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button