پاکستانتازہ ترین

صدر کے دوعہدوں کے خلاف وفاق کونوٹس جاری، فیصلہ محفوظ

zardariلاہور(نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری کے دو عہدوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی پر لاہورہائی کورٹ نے وفاق کو نوٹس جاری کر دیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے صدر زرداری کے دو عہدے رکھنے پر توہین عدالت کیس میں وفاق کو اٹھارہ مارچ تک کی حتمی مہلت دے دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ سنا دیں گے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود وفاق کی جانب سے اس نکتے پر جواب کیوں نہیں داخل ہوسکا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عبدالحئی نے درخواست کی کہ وسیم سجاد سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکے، اس لئے مہلت دی جائے۔  عدالت نے وفاق کو اٹھارہ مارچ تک حتمی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ عدالت پہلے ہی بہت مہلت دے چکی ہے۔ آپ اٹھارہ مارچ تک جو بھی جواب ہو وہ داخل کر دیں جس کے بعد اس کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button