پاکستانتازہ ترین

کوہاٹ اور ہنگو میں کشیدگی،فوج تعینات،کرفیو نافذ

foujپشاور(نامہ نگار)کوہاٹ میں دو پولیس اہل کارسمیت تین افراد کے قتل کے بعد سخت کشیدگی پھیل گئی، جس کے بعد ہنگامی حالت نافذ کرکے فوج کو طلب کرلیا گیا اور کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کشیدہ حالات اور ہنگامہ آرائی کے باعث کوہاٹ اور ہنگو میں فوج کو طلب کرکے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ کوہاٹ میں پیر کے روز اچانک نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کردی، جس سے دو پولیس اہل کاروں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تیراہ بازار میں مشتعل افراد نے ایک درجن سے زائد دکانوں کو آگ لگا دی۔ ہنگامہ آرائی میں ملوث پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔   پولیس نے خراب صورت حال کے پیش نظر شہر کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردیئے۔ دوسری جانب ہنگو میں بگڑتی صورت حال کے باعث فوج نے ہنگو شہر کا کنٹرول سنبھال لیا۔ اس سے قبل ہنگو میں بھی مشتعل مظاہرین نے ہوائی فائرنگ کی اور دکانیں اور بازار بند کرا دیئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دونوں شہروں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker