پاکستانتازہ ترین

پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن کا اجلاس کل ہوگا

election ijlasاسلام آباد(بیوروچیف) پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے نئے شیڈول کی تیاری کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس کل ہوگا،الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کی انتخابی فہرستیں غیر منجمد کر تے ہوئے ووٹرز کے اندارج اور درستگی کی اجازت بھی دے دی ہے ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کل کے سندھ ، پنجاب، خیبر پختون خوا اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی،بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور مقناطیسی سیاہی کی تیاری کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ بلدیاتی انتخابات میں فوج کی تعیناتی کا بھی جائزہ لیا جائے گا،ترجمان کے مطابق سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی منسوخی کے ساتھ ہی ان صوبوں کی ووٹرز لسٹیں بھی غیر منجمد کر دی گئی ہیں،ان دونوں صوبوں میں نئے ووٹرز کا اندارج اور ووٹ کی درستی ہو سکے گی،نئے شیڈول کے اجرا کے ساتھ ہی ووٹرز لسٹیں دوبارہ منجمد ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button