پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے سندھ، پنجاب کے بلدیاتی انتخابات 18 اور30جنوری کو کرانے کااعلان کردیا

electioncomissionpakistanاسلام آباد(بیوروچیف)الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی وہی تاریخیں پیش کردیں، جو سپریم کورٹ میں دی گئی تھیں۔ مجوزہ شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی 10 سے 13 دسمبر تک وصول کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا مجوزہ شیڈول پیش کر دیا ، جس کے مطابق سندھ میں 18 جبکہ پنجاب میں 30 جنوری کو انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول کے مطابق سندھ اور پنجاب میں 29 نومبر کو انتخابات کا نوٹس جاری کیا جائے گا،کاغذات نامزدگی 10 سے 13 دسمبر کو وصول کیے جائیں گے، جن پر اعتراضات 14دسمبر کو دائر کیے جاسکیں گے۔ کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 سے 19 دسمبر تک ہو گی۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق 20سے 21 دسمبر کو ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر ہو سکیں گی اور 22 سے 25 دسمبر کو اپیلیں نمٹائی جائیں گی۔26 دسمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button