تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:خادم اعلیٰ پنجاب نے تعلیم دوستی کے محض دعوے ہی نہیں کیے،چوہدری یحییٰ

downloadڈسکہ (نامہ نگار)خادم اعلیٰ پنجاب نے تعلیم دوستی کے محض دعوے ہی نہیں کیے بلکہ عملی طور پر بھی طلباء وطالبات کیلئے تاریخی اقدامات کیے جس کی ماضی کی کسی بھی حکومت میں مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار چیئرمین ینگ بلڈ فاؤنڈیشن بشیر احمد ناز نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈسکہ کلاں میں خادم اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ذہین طالبات کو سولر انرجی پینلز تقسیم کرنے کیلئے منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ذہین طلباء کیلئے پہلے لیپ ٹاپ اور اب وفاقی حکومت کی طرف سے دیے گئے اندھیروں کو دور کرنے کیلئے سولر انرجی پینلز بلاتفریق دیے جارہے ہیں اوراس کے علاوہ بھی تعلیم کو عام کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے جو تاریخی اقدامات کیے ہیں وہ قابل ستائش ہیں انہوں نے کہا گورنمنٹ گرلز اسلامیہ ہائی سکول، گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈسکہ کلاں کی جو طالبات میٹرک کے امتحانات دے رہی ہیں ان میں سے جو طالبہ بورڈ ٹاپ کرے گی اسے ینگ بلڈ فاؤنڈیشن کی طرف سے گولڈ میڈل دیا جائے گا ۔ایم پی اے چوہدری یحییٰ گلنواز گھمن نے کہا کہ اگر آئندہ مسلم لیگ (ن)برسراقتدار آئی تو حلقہ کی عوام کی تمام تر محرومیوں کا ازالہ کردوں گا اور عوام اور حلقہ کی بہتری کیلئے تاریخی اقدامات کیے جائیں گے ۔ اس موقع پر ممتاز سماجی کارکن تنویر احمد مغل،حاجی زاہد جہانگیر، مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے ضلعی رہنما ڈاکٹر امین رضا ، احسان اللہ بریار، صوفی محمد اسحاق ،سابق کونسلر رفعت شفیع ،حلیمہ سعدیہ ،رانا ارشد ودیگر نے بھی خطاب کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button