تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:واپڈا نے کسانوں کو بھاری بل ڈال کر چیخیں نکال دیں

wapdaبھائی پھیرو(نامہ نگار) واپڈا نے کسانوں کو بھاری بل ڈال کر چیخیں نکال دیں۔گنے اور گندم کی نئی قیمتوں کا اعلان نہ کرکے حکومت نے مل مالکان کی طرفداری کی ،بیس نومبر کو کاشتکار کسان بورڈ کے شانہ بشانہ احتجاج کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ ضلع قصور کے صدر رانا خالد مسعود خان نے نواحی گاؤں کچہ پکا میں کسان بورڈ تحصیل پتوکی کے جنرل سیکرٹری چوہدری ممتازکے ڈیرے پر کسانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ کسانوں کو سستی بجلی ملے گی مگر اس وعدہ پر عمل نہیں کیا گیا بلکہ واپڈا نے بھائی پھیرو اورگردونواح کے ٹیوب ویلوں کو بھاری بل ڈال کر انکی چیخیں نکال دی ہیں۔جنرل سیلز ٹیکس ڈال کر کسانوں کے بلوں میں ہزاروں روپے فالتو ڈال کر لاکھوں روپے کے بل ڈالے گئے۔کسان جب واپڈا دفاتر جاتے ہیں تو وہاں واپڈا اہلکار ان سے مک مکا کر کے بل صحیح کرتے ہیں جبکہ عام صارفین بل ہاتھ میں لیے دفتروں کے دھکے کھا کھا کر مایوس لوٹ آتے ہیں۔حکومت نے گنے اور گندم کی نئی قیمتوں کا اعلان نہ کرکے کسانوں کو مایوس کیا جبکہ مل مالکان کی طرفداری کی۔شوگرملوں اور حکومت کے کسان دشمن رویے کے خلاف کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین کی کال پر آج ضلع قصور میں کئی مقامات پر احتجاج کیا جائے گا۔اس موقع پر کسانوں نے کسان بورڈ پاکستان کی بیس نومبر کی کال کی مکمل حمایت کرتے اسے کروڑوں کسانوں کے دل کی آواز قرار دیتے اس میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button