تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن سےپہلے حلقہ بندیوں کودرست کروائے ،اپوزیشن رہنماؤں کامطالبہ

bhai pheruبھائی پھیرو ( نامہ نگار ) بلدیاتی الیکشن کرانے سے پہلء الیکشن کمیشن فراڈ بلدیاتی حلقہ بندیوں اور جعلی ووٹر فہرستوں کو عدلیہ سے درست کروائے اور اسکے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔اپوزیشن سیاسی رہنماؤں کا مطالبہ۔پیپلز پارٹی کے ضلع قصور سینئر نائب صدر سید طارق شاہ،جماعت اسلامی ضلع قصور کے نائب امیر سردار نور احمد ڈوگر،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار رحمت اللہ ڈوگر،مسلم لیگ،،ق،،کے رہنما ممتاز خالد بھٹی اور دیگر کئی اپوزیشن رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات سے قبل حکمران جماعت کی طرف سے کرائی گئی فراڈ بلدیاتی حلقہ بندیوں اور بوگس انتخابی فہرستوں کو عدلیہ سے درست کرائے بغیر انتخابات شفاف اور منصفانہ نہیں ہوسکتے کیونکہ موجودہ حکمران پارٹی کے اسمبلی ممبران نے انتظامیہ کے ذریعے قانون کی دھجیاں بکھیر یں اور اپنی من مرضی کی۔انصاف کا تقاضہ ہے کہ سابقہ بلدیاتی عمل میں ہونے والے گھپلوں پر نظر ثانی کرکے اس کے ذمہ دار کرپٹ افسران کو قرار واقعی سزا دی جائے،عدلیہ کی زیر نگرانی نئی حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کو بنا کر منصفانہ،غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر شفاف الیکشن عدلیہ کی زیر نگرانی کرائے گئے تو مہنگائی ،بے روزگاری ،دہشت گردی ،پولیس گردی کے ستائے عوام حکمران پارٹی کو عبرتناک شکست سے دوچار کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button