پاکستانتازہ ترین

فضل،شہبازملاقات،عسکریت پسندوں سےمذاکرات جاری رکھنےپراتفاق

shahbaz and molanaلاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور جمعیئت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عسکریت پسندوں سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ فضل الرحمان نے جاتی عمرا رائے ونڈ میں منگل کے روز وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہ نماؤں کے درمیان سانحہ راول پنڈی اور ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سانحہ راول پنڈی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سانحہ راول پنڈی کے بعد کسی فریق سے زیادتی نہیں چاہتے، ہمارا مطالبہ قانون کے مطابق کارروائی ہے۔  مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ ملاقات میں عسکریت پسندوں سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button