پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف جنرل کیانی کی فارمیشن کمانڈرز سے الوداعی میٹنگ

army chiefراول پنڈی(نمائندہ خصوصی) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں جاری ہے۔ کانفرنس میں آرمی چیف جنرل کیانی ملکی سلامتی، داخلی اور خارجی چیلنجز پر بریفنگ دیں گے۔ جنرل ہیڈ کواٹرز راول پنڈی میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف جنرل کیانی فارمیشن کمانڈرز سے الوادعی ملاقات بھی کریں گے۔ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں کورکمانڈرز، فارمیشن کمانڈر سمیت ڈویژن کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف افسر شریک ہیں۔ اجلاس میں فوج میں پیشہ ورانہ امور اور سرحدوں کی صورت حال پرغور کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button