تازہ ترینعلاقائی

لاہور :ڈرائیورکی نااہلی کی وجہ سے پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ بس تلےآ کرجاں بحق

pu busلاہور (نامہ نگار) ماڈل ٹاؤن لنک روڈ لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کی طلبہ علیشا اپنے گھر سے یونیورسٹی بس پر سوار ہوئی بس میں اوور لوڈنگ کی وجہ سے علیشا کو بس کے دورازے پر کھڑا ہونا پڑا سٹوڈنٹس کے اصرار کے باوجود ڈرائیور نے بس کی تیز رفتاری کم نہ کی اور ڈرائیور کے اچانک بریک لگانے پر علشا کا ہاتھ دروازے سے چھوٹ گیا اور وہ بس سے نیچے گر گئی اور اسی بس کے پچھلے ٹائروں تلے آکر کچلی گئی علیشا موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ تمام سٹوڈنٹس نے اس مقدمہ کی ایف آئی آر وائس چانسلر کے خلاف دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ سٹوڈنٹس کئی بار وائس چانسلر کو ایک اور بس کی اوور لوڈنگ سے بچنے کی درخواست دے چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button