پاکستانتازہ ترین

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، بیلٹ پیپرز کی چھپائی آج سے شروع ہو گی

belat paperکوئٹہ(نمائندہ خصوصی)بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرستیں انتخابی نشانات کے ساتھ جاری کردی گئی ہیں ، جبکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل آج سے شروع ہورہا ہے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سید سلطان بایزیدنے جیو نیوز کو بتایا کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کی انتخابی نشانات کے ساتھ حتمی فہرستیں جاری کردی گئیں،صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تقریبا 7ہزار1سونشستوں کیلئے تقریباً20ہزار امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق صوبے میں آواران اور ڈیرہ بگٹی سمیت کچھ بلدیاتی حلقوں میں امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ڈیرہ بگٹی کی ضلع کونسل کی 14نشستوں میں سے 10پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں، ضلع کونسل ڈیرہ بگٹی کی چار نشستوں پر امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، اسی طرح آوران میں ضلع کونسل کی دس نشستوں میں سے چھ پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے،بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست کے اجراء کے بعد بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل آج سے شروع کیاجارہاہے، کوئٹہ اور ژوب ڈویژنوں کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی اشاعت اسلام آباد جبکہ سبی، نصیرآباد، مکران اور قلات ڈویژنوں کے بیلٹ پیپرز کراچی سے چھپوائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button