تازہ ترینعلاقائی

رحیمیارخان:امت کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، نواز سروری

downloadرحیم یارخان (نمائندہ خصوصی)اصلاحی جماعت وتنظیم العارفین کے ناظم اعلیٰ محمد نواز سروری نے کہا ہے کہ انسانی کی فلاح اور ترقی اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے حبیب حضرت محمدؐ کی معرفت کے بغیر ممکن نہیں۔ امت کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے‘ خانقاہ نے ہردور میں اسلام کی ترویج واشاعت اور سربلندی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ اصلاحی جماعت بھی اسی عظیم مقصد کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار کوٹ سمابہ میں میلاد مصطفیؐ وحق باہوؒ کانفرنس سے اپنے خصوصی خطاب میں کیا۔ کانفرنس کی صدارت علامہ محمد ارشد سلطانی نے کی۔ نقابت کے فرائض راؤ محمد عمران سروری نے انجام دیئے۔ پروگرام میں ملک کے نامور نعت خواں اور علماء نے شرکت کی۔ کانفرنس کے منتظمین میں راؤ محمد اعجاز‘ میاں محمد اسلم‘ محمد جہانگیرسروری اور محمد کاشف شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button