تازہ ترینعلاقائی

للیانی:نیٹوسپلائی بند کرنےکیلئےمحب وطن شہری عمران خاں کاساتھ دیں،ڈاکٹر سیمی بخاری

unnamedمصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نیٹوسپلائی بند کرنے کیلئے محب الوطن شہری عمران خاں کا بھر پور ساتھ دیں،تحریک انصاف کے کارکنان عوام کو ایک پرچم تلے جمع کرکے یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر وسیم عباس قادری کی طرف سے سینئر نائب صدر ضلع قصور حاجی سیف اللہ طاہر مغل کے عزاز میں دی گئی الوداعی تقریب میں تحریک انصاف پنجاب کی ایم پی اے سعدیہ سہیل ، سینٹرل نائب صدر ڈاکڑ سیمی بخاری ، یوتھ ونگ پنجاب کی صدر لبنا ملک ،چیرپرسن ویلفیئر تحریک انصاف ونگ صدیقہ آپا ، ضلع قصور وومن ونگ صدر سروت روبینہ ، ندیم ہا رون خان ضلعی صدر قصور،ڈاکٹر ملیحہ ،ڈاکٹر آنیسہ ، سابق ایم پی اے قصور روبینہ انصاری،طاہرہ نعیم ،غزالہ،شاہینہ،نور فاطمہ،عبدالرحمان،محمد احمدودیگر رہنماؤں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ وزرا کو فارغ کرکے عمران خان نے ملکی تاریخ میں اہم کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ ن لیگ کی حکومت نے پانچ ماہ میں جس مقام پر پہنچا دیا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، اب عوام ان پر کبھی بھی اعتماد نہیں کریں گے۔ جبکہ تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button