پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کامذہبی وگروہی منافرت پر مبنی وال چاکنگ ختم اور لاوڈ اسپیکر کا غلط استعمال بند کرنے کاحکم

nawaz sharifاسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہاہے کہ سانحہ راولپنڈی انتظامیہ اورپولیس کی غفلت اورنااہلی کانتیجہ ہے،ذمے دارافسروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وزیراعظم نے مذہبی وگروہی منافرت پر مبنی وال چاکنگ ختم اور لاوڈ اسپیکر کا غلط استعمال بند کرنے کاحکم دیا ہے۔وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ملک کی امن و امان اور سلامتی کی صورت حال پرغورکے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار ،ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، آئی جی پنجاب پولیس اوردیگرحکام شریک ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے ملک کی اندرونی بیرونی سیکورٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button