تازہ ترینکھیل

پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ساؤتھ افریقہ کا پاکستان کو 154رنز کا ہدف

hafeezجوہانسبرگ(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ کے اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے شاندار سٹروکس کا مظاہرہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سےہاشم آملہ آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے انہوں نے 31رنزبنائے ۔ اس کے بعد ڈی کوک تھے جنہوں نے شاندار 43رنز بنائے دونوں کو محمد حفیط نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کا کوئی کھلاڑی اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکا۔ ڈیوس 3،ڈومنی11،پلیسز22،پرنل6،سٹین1رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ ملر 19اور مورکل 8رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیط اور جنید خان نے دوکھلاڑیوں کواور شاہد آفریدی اوربلاول بھٹی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button