تازہ ترینکھیل

پہلا ٹی 20میچ،ڈک ورتھ لیوس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقہ نےپاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی

d kockجوہانسبرگ(نمائندہ سپورٹس) جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 4 رنز سے ہرادیا جس کے بعد اسے 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے نیو وینڈررز گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ جنوبی افریقی اوپنرز نے ٹیم کو 72 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، کوئینٹن ڈی کوک نے سب سے زیادہ 43 جبکہ ہاشم آملہ نے 31 رنز بنائے، پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی نے 22 جبکہ ڈیوڈ ملر نے 19 رنز اسکور کئے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور جنید خان نے 2،2 جبکہ شاہد آفریدی اور بلاول بھٹی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے 154 رنز کے تعاقب میں 9.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش نے ایک بار پھر میچ میں خلل ڈال کر اسے روکنے پر مجبور کردیا اور جب بارش کافی دیر تک نہ رکی تو جنوبی افریقا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے میچ کا فاتح قرار دے دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد نے 9 اور ناصر جمشید نے 18 رنز بنائے جبکہ کپتان محمد حفیظ 13 اور عمر اکمل 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقا کے لنوابو سوٹسوبے اور جے پی ڈومینی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button