تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:پولیس کی کاروائی فحاشی کے اڈوں پرکامیاب ریڈتین خواتین سمیت دس افراد گرفتار

بہاولنگر( بیو رو چیف) پولیس کی کاروائی شہر کے مختلف مقامات پر قائم فحاشی کے اڈوں پرکامیاب ریڈتین خواتین سمیت دس افراد گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالحمید کھوسہ کی خصوصی ہدایت پرایس،ایچ،او تھانہ بی ڈویژن جاوید گجرنے شہر کے گنجان آباد علاقے فاروق آباد میں قائم عبدالرشید عرف پپو ،اوراللہ دتہ کے فحاشی کے اڈے پر کامیاب ریڈ کر کے تین خواتین سونیا بلوچ ،نعیمہ ،کائنات جبکہ سات مرد حسن محمود ،محمد صدام ،غضنفر حسین ،عبدالرشید عرف پپو ، اور دیگر کو قابل اعتراض حالت میں حراست میں لیکرکاروائی شروع کردی ہے ایس،ایچ ،او تھانہ بی ڈویژن جاوید گجر نے بتایا کہ شہر سے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالحمید کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر شہر میں موجود جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ان کے خلاف مذید کاروئی عمل میں لاتے ہوئے ان کا قلع قمع کیا جائے گاپولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کو سراہتے ہوئے شہر بھر کی سیاسی ،سماجی ،عوامی اور دینی تنظیموں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں  فضائی حدود کی خلاف ورزی، پاک فوج نے بھارتی کوارڈ کاپٹر مار گرایا: آئی ایس پی آر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker