پاکستانتازہ ترین

خواتین کو با اختیار بنائے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،مشاہد حسین

downloadاسلام آباد(پریس ریلیز) پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنائے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،پاکستان مسلم لیگ روز اول سے ہی خواتین کے حقوق کا علمبردار رہا ہے اور محترمہ فاطمہ جناح کی راہنمائی میں مسلمان خواتین نے قیام پاکستان کے سلسلے میں اہم کردارادا کیا ۔ پاکستان مسلم لیگ نے اپنے سابقہ دور حکومت میں خواتین کے حقوق کی علمبراداری کے لئے ریکارڈ اقدامات اٹھائے اور نچلی سطح سے لیکر مرکزی اورصوبائی سطح پر ان کو خاطر خواہ نمائندگی دی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منققدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی صدر مسز فرخ خان ، جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز، ڈاکٹر عطیہ عنایت اللہ ،رفعت سرور، گل فرخندہ،بشریٰ فردوس،آمنہ خانم،طاہرہ لطیف، مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر سید فقیر حسین بخاری، شہباز گوشی ، زبیر احمد خان سمیت پارٹی راہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ویمن پروٹیکشن بل سمیت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کی معاشی خوشحالی اور بہتری کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز فرخ خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ واحد جماعت ہے جو خواتین کی بہت عزت اور احترام کرتی ہے ،یہی وجہ ہے کہ آج خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پارٹی کے مرد حضرات بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ،اسلام نے بھی خواتین کو بہت عزت اور احترام کا مرتبہ ہے،عورت اللہ تعالیٰ کا عظیم شاہکار ہے ،انہوں نے کہا کہ عورت اپنے ہر رنگ ، ہر روپ میں کائنات کا حسن اور قدرت کا انمول تحفہ ہے ،وہ ایک ماں ، بہن ،بیوی، بیٹی کے روپ میں کائنات کا ایسا رنگ ہے کہ جس کے بغیر ہر چیز پھیکی اور ماند ہے ، مرد کو اس کا محافظ اور سائبان بنایا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کے حصول اور سامراجی قوتوں سے آزادی کے لئے خواتین نے جو کردارادا کیا وہ پوری دنیا کے سامنے ہے ،محترمہ فاطمہ جناح ،بیگم رعنا لیاقت علی خان جیسی خواتین نے ایک نئی تاریخ رقم کی ،شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز نے کہا کہ زندگی کے مختلف شعبہ جات چاہے وہ صحافت ہو یا فن وثقافت اور پھر کھیل کا میدان ،آج کی عورت ہر شعبے میں خود کو دنیا کے سامنے منوا رہی ہے اس نے اپنی صلاحتیوں و بلند حوصلوں سے سب کو باور کرایا ہے کہ وہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں مردوں سے کسی طور پر پیچھے یا کم نہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button