تازہ ترینعلاقائی

چمن: عید گاہ چوک پر دھماکا، 4 افراد زخمی

chamanچمن (نمائندہ خصوصی) چمن کے علاقے عید گاہ چوک پر بم دھماکے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکا عید گاہ چوک پر واقع کرسچن کالونی کے قریب موٹرسائیکل میں ہوا۔ دھماکے میں ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال چمن منتقل کر دیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں چار سے پانچ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button